سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے حلف اٹھالیا

48

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک 2031 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی۔

 

جسٹس عائشہ ملک نے لاہور ہائیکورٹ میں تقریباً 10 سال خدمات انجام دیں۔ جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے بھی ان کے نام کی منظوری دے دی۔

تبصرے بند ہیں.