لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کیلئے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کے سابق کرکٹر نک نائٹ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مائیک ہینرمین کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی 20کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آ رہے ہیں تاہم وہ کراچی میں شیڈول پہلے مرحلے میں ہی کمنٹری کریں گے جبکہ 10 فروری سے لاہور میں شیڈول دوسرے مرحلے میں ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
HBL PSL 7 commentators unveiled
More details: https://t.co/FxPeroiyY4#HBLPSL7 | #LevelHai pic.twitter.com/uDe0H2PitX
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 22, 2022
غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کیلئے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس، بازید خان، ثناءمیر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید بھی لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.