کراچی: معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو پاکستان کے پروگرام بزم طلبا کے پروڈیوسر یاور مہدی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔مرحوم ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تصور کیے جاتے تھے۔
یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔
خوش بخت شجاعت، رضا ربانی، پروین شاکر، اسد اشرف ملک جیسی ملک کی نامور شخصیات مرحوم یاور مہدی کی شاگرد رہیں۔
یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے اخلاقی اقدار، ادب و فن، معاشرتی اصلاح اور شخصیت سازی کے حوالے سے نمایاں کرداد ادا کیا۔ مرحوم یاور مہدی نے نہ صرف ریڈیو پاکستان کراچی بلکہ کچھ عرصہ خضدار میں بھی خدمات سرانجام دیں ۔
تبصرے بند ہیں.