وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین بھی کورونا وائرس میں مبتلا

30

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوکت ترین نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد ای سی سی کا آج ہونیوالا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

قبل ازیں  مسلم لیگ (ن) کے صدر  اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئے ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے  لیگی صدر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع دی، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے لیگی صدر کی جلد صحتیابی کیلئے قوم سے دعا کی بھی اپیل کر دی۔

تبصرے بند ہیں.