نائیجیریا: چرچ کی عمارت منہدم، 3 افراد ہلاک 11 زخمی

37

 

ابوجا: نائیجیریا میں چرچ  کی عمارت منہدم ہونے سے 2 بچوں سمیت 3  ہلاک اور 11 افراد   زخمی ہوگئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چرچ  گرنے کا واقعہ شہر اسابا میں پیش آیا  جس وقت عمارت گری اس وقت چرچ  میں مذہبی رسومات جاری تھیں۔

 

رپورٹ کے مطابق عمارت کے ملبے سے 18 افراد کو نکال لیا گیا  جن میں سے زخمی ہونیوالے 11 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ملبے میں دبے 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق تاحال عمارت گرنے کی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

 

تبصرے بند ہیں.