سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا شکار

72

 

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری پر کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں اور  ہر روز  کوئی نہ کوئی  فنکار  عالمی وبا کا شکار ہو رہا ہے،  تاہم اب کورونا وائرس نے معروف بھارتی گلوکارہ  لتا منگیشکر  کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  لتا منگیشکر کی طبیعت بہتر ہے، تاہم احتیاط کی بنا پر آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

لتا منگیشکر کی بھتیجی رچنا نے بھی گلوکارہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے مداحوں سے دعاکرنے کی اپیل کی ہے۔

 

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد بھارت کی  ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.