شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو عمران خان پر فرد جرم قرار دیدیا

55

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم قرار دے دیا۔

 
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سچائی خاص انداز سے لوگوں کو بے نقاب کرتی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر واضح فرد جرم ہے۔

 
ان کا کہنا تھاکہ سب جان گئے کہ پی ٹی آئی 7 سال سے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے کیوں بھاگ رہی تھی؟ ’صادق اور امین‘ کے پردے کی دھجیاں اُڑ گئی ہیں۔

 

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپوٹ سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے اور رپورٹ میں فنڈنگ میں خورد برد کے اشارے انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی جبکہ عمران خان اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.