پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر , اجلاس محض 12 منٹ بعد ہی ملتوی

102

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں آج ملک کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر دیکھنے کو ملاجب  قومی اسمبلی کا اجلاس محض 12 منٹ  کے بعد  غیر  معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے صرف 12 منٹ بعد تک ہی جاری رہ سکا اور اپوزیشن کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلے ملتوی کر دیا گیا۔

قبل ازیں اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن کے ارکان سے کہا جو ان پر بولنے کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے کہ سوال جواب کے سیشن کے بعد انہیں موقع دیا جائے گا۔تاہم بعد ازاں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی تو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

 یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی  پارلیمنٹ  میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر ہنگامہ خیز مناظر دیکھنے میں آئے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے ارکان اور اپوزیشن آپس میں ایک دوسرے کے  گلے پڑ گئے۔ اسی ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رکن  نے غصے میں آکر پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی  کے منہ پر تھپڑ بھی جڑ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.