وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

57

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔ 
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم لاہور میں اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیساتھ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ گورنر ہاﺅس میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تنظیم اور بلدیاتی نظام کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.