اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

23

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاءکا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کے مزید 12 کیس سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد شہر میں اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ 
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاءنے نے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور کورونا ویکسین لگوائیں۔ 

تبصرے بند ہیں.