بلاول بھٹو کی شادی 2022 یا 2023ءمیں ہو گی، منظور وسان کی پیش گوئی

237

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی شادی کب ہو گی؟ اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں سے مشہور پی پی رہنماءاور مشیر زراعت منظور وسان نے اس ضمن میں تاریخ کا ’اعلان‘ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماءاور مشیر زراعت منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی آئندہ سال یا پھر 2023ءمیں ہو گی اور ان کی زندگی کے اہم ترین لمحات پاکستان کا وزیراعظم بننے کے بعد آئیں گے۔ 
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے اور وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے کیونکہ حماد اظہر نے ہمیں کوٹے سے ڈیڑھ لاکھ کم کھاد فراہم کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں اور ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو سمگل کیا جارہا ہے، ہم نے سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.