لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ شادی کی تقریبات میں عوام کی شرکت بظاہر ویسے تو ممکن نہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے عوام اس شادی کے لمحات کو ضرور دیکھ سکتے ہیں ۔ جیسا کہ گذشتہ رات جنید صفدر کی مائیوں کی رسم کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ۔
سوشل میڈیا پروائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز جو اپنی تقاریر کے جوہر سے اپوزیشن کو نیچا دکھانے اور ن لیگ کے بیانئے کی تشہیر میں کمال فن کا اظہار کرتی ہیں وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں ایک ماں کا بھرپور کردار بھی ادا کررہی ہیں ۔
مریم نواز اپنے بیٹے کے سسرا ل میں گانا گاتے ہوئے انٹر ہورہی ہیں ۔
About last night #JunaidSafdar 's Mayoun @MaryamNSharif singing a traditional song while entering with ( #groomsquad ) while @RaheelMunir performing brother-in-Law duties 🤩✨🎉 pic.twitter.com/2bzrhoGu0e
— αℓιѕнвα🕊️ (@AlishbaSWardag) December 12, 2021
اس ویڈیو میں مریم نواز کے ہمراہ اُن کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور دولہا جنید صفدر بھی نظر آرہے ہیں ۔ مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گارہی ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اوراب دعوت ولیمے اوردیگر رسومات ادا کی جارہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.