ٹی 20 ورلڈکپ میں روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا طریقہ میں نے بتایا تھا: رمیز راجہ کا دعویٰ

71

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست سے دوچار کیا جس میں شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ کے بعد محمد رضوان اور بابراعظم کی بیٹنگ قابل تعریف رہی۔ 
اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی شاندار سپیل کے ذریعے جیت کی بنیاد رکھی اور صرف 2.1 اوورز میں ہی بھارت کے دونوں اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بابراعظم کی قیادت میں ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم کو روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے سے قبل چیف سلیکٹر کے ساتھ میرے پاس آئے تو میں نے پوچھا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے آپ کی کیا منصوبہ بندی ہے۔ تو بابراعظم نے بتایا کہ ہمارے پاس ’کرک وائز‘ کی سہولت ہے اور وہ اعداد و شمار اور تجزیہ کے بعد ہماری مدد کریں گے جس پر میں نے کہا کہ بھارت کے پاس بھی یہ سہولت ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ بھی چال چلیں گے، لہٰذا ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔ 
میں نے بابراعظم سے کہا کہ میں ابھی تمہیں یہ بتا سکتا ہوں کہ روہت شرما کو کیسے آؤٹ کرنا ہے جس پر بابراعظم نے دلچسپی ظاہر کی۔ میں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں، شارٹ لیگ پر ایک فیلڈر لیں اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ روہت شرما کو ان سوئنگ یارکر کرائیں، اسے سنگل مت لینے دیں، اس طرح آپ روہت شرما کی وکٹ حاصل کر لیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.