ایران جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 

65

ویانا:ایران جوہر ی ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات میں اس وقت اہم پیش رفت سامنے آگئی جب پانچ ماہ کے تعطل کے بعدجوہری مذاکرات کا یہ ٹوٹا ہوا سلسلہ آسٹریا میں دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق پانچ ماہ کے تعطل کے بعد ایران جوہری مذاکرات آسٹریا میں شروع ہوگئے ہیں،ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت ویانا  میں مذاکرات ہورہے ہیں۔

 ایران اور 6 ممالک کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ 2015 میں ہوا تھا،2018 میں امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر معاہدے سے علیحدہ ہونے پر ایران نے بھی معاہدے پرعمل درآمد روک دیا تھا۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری مذاکرات میں امریکی وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.