جیک ڈورسی مستعفی، بھارتی نژاد امریکی شہری ٹوئٹر کے نئے سربراہ مقرر

66

کیلی فورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او جیک ڈورسی نے عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری و ٹوئٹر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر پراگ اگروال اب کمپنی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ اپنے پیغام میں جیک ڈورسی نے کہا ہے کہ میں نے آج ٹوئٹر کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی میرے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کے سی ای او کی حیثیت سے پیراگ پر میرا گہرا اعتماد  ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ان کے کام سے بہت مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ میں ان کی مہارت، اور خود کو وقف کرنے کی صلاحیت کا دل سے شکر گزار ہوں۔

 

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے علاوہ سرچ انجن گوگل، مائیکروسافٹ اور ایڈوب جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان و سی ای او کا تعلق بھارت سے ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.