دنیا کے کرپٹ لوگوں میں نوازشریف کا نام آیا: فواد چودھری
اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دنیا کے کرپٹ افراد میں نواز شریف کا نام آیا۔ نواز شریف فیملی کا سب کچھ آتا ہے لیکن رسیدیں نہیں آتیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ترجمان کی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 40 سال پہلے کی رسیدیں بھی پیش کیں لیکن شریف فیملی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو جمع کرائیں۔ ابھی تک شریف فیملی عدالتوں کو اپنی بے گناہی کا ثبوت نہیں دے سکی۔
تبصرے بند ہیں.