وزیر تعلیم نے سموگ کے باعث سکولوں کی بندش کا امکان مسترد کر دیا

179

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ تمام امتحانات بھی وقت پر ہوں گے۔
لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شفقت محمود سے جب کورونا وائرس کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے جبکہ سموگ کے ایسے حالات نہیں ہیں کہ سکول بند کئے جائیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپوزیشن بغیر کسی وجہ سے قانون سازی میں روڑے اٹکا رہی تھی مگر اللہ کا شکر ہے کہ تمام بل منظور کر لئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.