راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے آپریشنل تیاریوں پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی ہے ۔
اس موقع پر سربراہ پاک فوج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شرکا نے بات چیت کی جبکہ آرمی چیف نے قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم مضبوط بن کر ابھر ی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.