پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کابل منظور

100

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق ،کلبھوشن یادیو سمیت غیر ملکیوں کو فوجی عدالتوں سے سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل سمیت اہم بل منظور کر لیے  گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی برتری ثابت ہونے پر اہم بل منظور کرلیے گئے ،جس میں کثرت رائے سے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل منظور کرلیا گیا ،اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل  بھی منظور کرلیا۔

اجلاس میں کلبوشن یادیو سمیت غیر ملکیوں کو فوجی عدالتوں سے سزاکے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کے حق کا بل بھی پاس کرلیا گیا، مخیر اداروں کی رجسٹریشن اور سہولت کاری کا بل بھی 2021کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا ۔

اجلاس میں الیکشن ایکٹ دوسری ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک پر ووٹنگ کرائی گئی تو تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ پڑے۔ اس طرح ارکان کی سادہ اکثریت سے تحریک منظور کر لی گئی اور حکومت نے اپوزیشن کو 18 ووٹوں سے شکست دے دی جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی عددی برتری ثابت ہو گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات بل منظوری کیلئے پیش کیا تاہم انہوں نے اس پر رائے شماری کرانے کی بجائے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل موخر کیا جائے اور اپوزیشن کو اس پر بات کی اجازت دی جائے۔ اس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس میں اظہار خیال کیا۔

محسن داوڑ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے آج علی وزیر ایوان میں نہیں ہیں اور وزیرستان کی نمائندگی نہیں ہو رہی۔ محسن داوڑ نے انتخابی ترمیمی بل دوسری ترمیم میں اپنی ترمیم پیش کی جس کی بابر اعوان نے مخالفت کر دی۔

تبصرے بند ہیں.