اسلام آباد :اپوزیشن رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے پاس اب ووٹ کے لئے نہیں جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اپوزیشن سے مشاورت کا کبھی کوئی ارادہ نظر نہیں آیا ۔
مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن نےحکومت سے مذاکرات کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ جب الیکشن ہوتا ہے تو پھر دھاندلی کی آواز آتی ہے لیکن آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے کہ الیکشن سے قبل ہی الیکشن کی اصلاحات پر بات ہورہی ہے ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ حکومت کی جلدبازی کے دباؤ میں نہیں آئے حکومت جو فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ان کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا ۔
حکومت کی طرف سےپیش کئے بلز کو بلڈوز کردیں گے ، مشین کے ذریعے سلیکٹیڈ گورنمنٹ کو مزید طول نہیں دینے دیں گے ۔
حکومت اب ووٹ کے لئے عوام کے پاس نہیں جاسکتی اسی لئے انہوں نے ای وی ایم کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.