پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے

63

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 618 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 216 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 33 ہزار 435 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 79 ہزار 643 ہو گئی ہے ۔ مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی جبکہ ایک ہزار 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 واضح رہے کہ ملک میں ایک طرف تو کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے تو دوسری طرف ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 314 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 21,871 جبکہ لاہور سے اب تک ڈینگی کے 16,046 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.