وزارت صحت کا اہم فیصلہ، فرنٹ لائن عملے کے لیے منکی پاکس ویکسین کی ڈوزز حاصل کی جائے گی

13

اسلام آباد:وزارت صحت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے  فرنٹ لائن عملے کے لیے  منکی پاکس  ویکسین  کی  ڈوزز حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

رپورٹ کے مطابق  وزارت صحت   فرنٹ لائن عملے کے لیے منکی پاکس ویکسین کی ایک ہزار ڈوزز حاصل کرے گا۔

حکام کے مطابق منکی پاکس کے 3 کیسز  ایک خلیجی ملک اور ایک کیس دوسرے خلیجی ملک سے آیا ہے، دونوں ملکوں کا نام لے  کر ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ لاکھوں پاکستانی ان ملکوں میں کام کرتے اور پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.