کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے بھی تیار رہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی تباہی سرکار کو آٹے کے بحران سے متعلق خبردار کر دیا ہے جبکہ پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سردیوں میں گیس سے محروم عوام کے پاس اب پکانے کیلئے آٹا بھی نہیں رہے گا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ہی لگاؤ گے؟ فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدیں، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے اور بحران پیدا کر کے مافیا کیلئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.