نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے: مریم اورنگزیب

66

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے اور سازشی کردار بے نقاب ہو رہے ہیں۔ 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالیٰ بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔ 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.