ممبئی :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے نےدو ستوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا ۔ آریان خان نے گھر سے نکلنا اور دوستوں سے ٹیلی فون پر رابطہ ختم کردیا ۔
بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک ماہ جیل کی قید کے بعد گھر میں مقیم ہیں لیکن وہ نہ تو گھر سے باہر نکل رہے ہیں اور نہ ہی موبائل پر کسی دوست سے رابطہ کرتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان خان اس وقت ذہنی طورپر الجھے ہوئے ہیں اور کسی انجانے خوف کا شکار ہیں ۔ جیل میں گذارے ہوئے لمحات کو وہ ابھی ذہن سے نکال نہیں سکے ۔ان کی فیملی ان کو حوصلہ افزائی اور دلجمعی کی کوششوں میں ہے لیکن وہ ابھی تک سکتے میں ہیں ۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان کو کسی نفسیاتی معالج کو دکھانے کا بھی پروگرام بنایا جارہا ہے کیونکہ گھر میں آنے کے باوجود آریان خان ابھی تک اپنی روٹین لائف شروع نہیں کرسکے ۔آریان خان اپنا زیادہ تر وقت کمرے میں گزارتے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے کو واپس زندگی کی طرف لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کیلئے فی الحال کوئی ذاتی محافظ نہیں رکھا گیا اور شاہ رخ خان بھی اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گذارتے ہیں انہوں نے اپنی تمام تر شوٹنگز بھی ملتوی کردی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.