سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر بھارتیوں کا جشن، بھرپور آتش بازی کی ویڈیو وائرل

85

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے لیکن بھارت میں اس پر خوب جشن منایا گیا اور بھرپور آتش بازی کی گئی جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ 
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا اور پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ 
اس شکست پر پاکستانی قوم بے حد افسردہ ہے اور کھلاڑیوں کی ہمت بندھانے میں مصروف ہے مگر دوسری جانب بھارتیوں نے ایک بار پھر اپنے روائتی تعصب کا اظہار کرتے ہوئے گرین شرٹس کی شکست پر خوب جشن منایا اور اپنی خوشی کا اظہار آتش بازی کے ذریعے کیا۔ 

ریو سنجے نامی صارف نے آتش بازی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نماز اور اسلام کے الفاظ لکھنے کیساتھ ساتھ حسن علی اور ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’بائے بائے پاکستان، شکست پر آتش بازی۔۔۔“ 

آکاش نے پٹاخے چلا کر خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’خوشی!! پاکستان ہار گیا۔۔۔ ہم اس کی ہار کا جشن منا رہے ہیں اور پٹاخے چلا رہے ہیں۔ہمارے ایجنٹ حسن علی کا بہت بہت شکریہ۔ ثانیہ مرزا کیلئے افسوس۔۔۔ ہاہاہا۔ ہمیں ویڈ سے پیار ہے!! آسٹریلین کرکٹ ٹیم کیلئے بہت سارا پیار۔۔۔“ 

ڈاکٹر پراکاش سنگھ نے بھی آتش بازی کی ویڈیو شیئر کی۔ 

چیتن واشیشتا نے بھی آتش بازی کرنے والے افراد کی ویڈیو شیئر کی اور بائے بائے پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ 

سورج سری واستوا نے آتش بازی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”چلو جشن منائیں۔ آ گیا سواد“ 


تبصرے بند ہیں.