کراچی :سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہےآج ملک پر چالیس ہزار ارب کا قرضہ ہے ،مہنگائی میں پاکستان دنیا کا تیسرابڑا ملک بن چکاہے ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا اس حکومت میں ٹیکس کلیکشن ریٹ ہمارے دور سے کم ہے ،بجٹ کا خسارہ اور معاشی پالیسی قرضوں میں اضافے کا سبب ہےانہوں نے کہا ہمارے لیڈران کی گرفتاری سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو ہم حاضر ہیں ،نیب قوانین سے صرف پی ٹی آئی بری الذمہ ہے ،حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے ۔
مسلم لیگ ہاؤس کارساز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایشیا میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ،آج دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خرید رہے ہیں بجلی مہنگی ہے بجلی گیس کی قیمتوں اور منی سپلائی کنٹرول سے باہر ہے ۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت قیمتوںمیں اضافے کی روک تھام کی بجائے اپنا وقت خبریں چھپوانے پر صرف کررہے ہیں، بھارت میں چار فیصد قیمتیں بڑھی ہیں ،ایشین ممالک میں سب سے زیادہ مہنگا پاکستان ہے، حکومتی ناکام معاشی پالیسی اور بجٹ خسارہ مہنگائی کا سبب ہے ،انہوں نے کہا آئی ایم ایف مذاکرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے میری آمدنی نظر آتی ہے حکومتی وزرا جو کما رہے ہیں وہ بھی بتایا جائے ۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ر وپے کی ویلیو کم کررہی ہے ہم نے ملک پر پچیس ہزار قرض چھوڑا تھا آج ہر بات پر جھوٹ بولا جارہا ہے کپاس سمیت دیگر اجناس کم ہوئی ہے ملک جن اشیا میں خود کفیل تھا آج وہ سب پیچھے دھکیل دی گئی ہے یہ وہ حکمران ہیں جنہوں نے گاڑیوں پر ٹیکس کم اور سائیکل پر ڈیوٹی بڑھا دی، احتجاج کے لئے شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر پی ڈی ایم قائدین جلد بڑا اعلان کرینگے ۔
تبصرے بند ہیں.