تحریک لبیک پاکستان کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی

183

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کو ایک لمبے عرصے بعد بڑی خوشخبری مل گئی ،پنجاب کابینہ نے لفظ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق کو سفارش بھیج دی جس میں تحریک لبیک پر عائد پابندیاں ہٹانے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

 

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے جاری ٹی ایل پی کے دھرنے میں کئی پولیس اہلکار اور لوگ شہید ہو چکے ہیں جس پر دیگر جماعتوں نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمیں بتائے کہ ٹی ایل پی کیساتھ کونسے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.