راہول ڈریوڈ ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو کپتان دیکھنے کے خواہشمند

95

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے اپنے حالیہ بیان میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔ روہت شرما بہترین کپتان ثابت ہو سکتے ہیں جس کا اندازہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کپتان ان کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعدکپتانی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ روی شاستری کی بھی بطور ہیڈ کوچ یہ آخری اسائنمنٹ ہے اور ان کی جگہ ہی راہول ڈریوڈ کوچ بنائے گئے ہیں جنہوں نے اب کپتانی کے حوالے سے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ مستقبل میں ٹیم کی قیادت سونپنے کیلئے کے ایل راہول کے نام پر بھی غور کر رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے مستقل مزاجی کیساتھ بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں لہٰذا انہیں یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.