لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کی اپیل کردی ۔ بسمہ امجد کراچی میں میچ پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے نام سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کا فوری طورپر علاج کرایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ کے یہ ممکن نہیں تو بابر اعظم کی بھارت کے خلاف میچ کی فیس میں سےہماری بیٹیوں جیسی خاتون کرکٹر کا علاج کرایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جس کو پاکستان کا سٹار لگا ہو وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بےبس ہونا لکھا جائے گا۔
بابر اعظم کے والد نے اپنے پیغام میں ایک شعر بھی لکھا کہ دردے دل کے لیے پیدا کیا گیا انساں کو وگرنا عبادت کے لیے کچھ کم نہ تھے کُرو بیاں۔
بابر اعظم کے والد نے صارفین سے گزارش کی کہ میری اس پوسٹ پر کوئی فضول کمیٹس نہ کرے۔
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجدپی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔بتایاگیا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد بسمہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے علاج پر 54 ہزار روپے بل بنا جسے بورڈ نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر کھلاڑی رونے لگیں اور کسی اور نے ان کا بل ادا کیا۔ جس کے بعد پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرناپڑا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.