ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

91

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، شمیم حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔ 
آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، گلین میکس ویل، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.