بختاور بھٹو نے بیٹے کی پہلی تصویر دکھا دی

217

کراچی: سابق وزیراعظم اورسابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری نے 3 نومبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تصویر گزشتہ ماہ کھینچی گئی تھی۔

بختار بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی مذکورہ تصویر ان کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کھینچی تھی۔ان کے مطابق میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر ان کی پیدائش کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 17 اکتوبر کو کھینچی گئی تھی۔ 

بختاور بھٹو کی پوسٹ کو ان کی بہن آصفا بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا اور ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بختاور بھٹو کے علاوہ ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کی۔

دونوں میاں اور بیوی کےعلاوہ ان کے بیٹے کی پہلی تصویر کو متعدد افراد نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر اور صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔

بختار بھٹو زرداری نے رواں برس 31 جنوری کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ 

بعد ازاں انہوں نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 8 نومبر کو ہونی تھی مگر بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں ایک ماہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.