دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ

81

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام اور ٹیم کی تمام تر توجہ اس وقت ٹی 20 ورلڈکپ پر ہے اور قومی ٹیم بہترین کارکردگی بھی پیش کر رہی ہے جبکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 10 اور 11 نومبر کو طے ہیں اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس لئے پی سی بی ایونٹ کے دوران سکواڈ کے اعلان سے گریز کر رہی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم شیڈول کے مطابق 15 نومبر کو دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہو گی جس نے پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلنا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی بکنگ پہلے سے کرائی جاچکی ہے تاہم سکواڈ کا اعلان سیمی فائنل میچز کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی سے متعلق پلان میں فی الحال تو کسی بھی طرح کی تبدیلی زیر غور نہیں تاہم فائنل میچ جیتنے کی صورت میں کوش کی جائے گی کہ دبئی سے لاہور یا کراچی ایک سے دو گھنٹوں کے ٹرانزٹ کے بعد قومی سکواڈ کو ڈھاکہ روانہ کیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.