کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ 7 دن میں ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ بتائیں، اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔
عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.