”خواب دیکھو، تصور کرو، عمل کر ڈالو‘ ‘ محمد رضوان میچ سے پہلے کیا کر رہے تھے؟ آئی سی سی نے شاندار ویڈیو شیئر کر دی

349

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست سے دوچار کر دیا جس پر ملک بھر میں جشن کا سما ہے اور سوشل میڈیا پر تصاویر، ویڈیوز اور میمز کی بھرمار ہے۔ 
ہر کوئی اپنے طریقے سے پاکستانی ٹیم کو کبارکباد ینے اور جشن منانے میں مصروف ہے اور اب آئی سی سی نے میچ کے ہیرو محمد رضوان کی میچ سے قبل بنائی گئی ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے جس نے پاکستانیوں کو تو خوشی سے سرشار کر دیا ہے مگر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان میچ شروع ہونے سے قبل ہی وکٹ پر موجود تھے اور سٹمپس کے پیچھے اکیلے ہی کھڑے ہو کر مختلف شاٹس کھیلنے کی پریکٹس کر رہے تھے۔ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ ٹائٹل بھی لکھا کہ ’خواب دیکھو، تصور کرو، عمل کر ڈالو۔ محمد رضوان کی شاہکار بیٹنگ تو میچ شروع ہونے سے پہلے ہی شروع ہو گئی تھی۔‘ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.