مسلم لیگ ن کی طرف سے ا گلے وزیر اعظم کا ٹکٹ کس کو ملے گا ؟شہباز شریف نے دلچسپ جواب دیدیا

81

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف سےمسلم لیگ ن کی طرف سے ’’اگلے وزیر اعظم کا ٹکٹ کس کو ملے گا ؟‘‘ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا جس سے آپ محظوظ ہو سکیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبا زشریف سے جب پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے کیا اگلے وزیر اعظم کیلئے آپ کو منتخب کیا جائے گا یا مریم نواز کو ٹکٹ دیا جائے گا ؟اس سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے صدر نے صحافی کو مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو ایسا کوئی موقع نہیں ملے گا جس سے آپ محظوظ ہو سکیں ۔

فیصل آباد جلسے میں لگنے والے نعروں سے شہبازشریف نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد جلسے میں جس نےنعرے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ شخص نہ کارکن نہ ہی کوئی عہدیدار ہے۔ عوامی جلسوں میں اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان کا نمبر ون مسئلہ بن گئی ہے، لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں اور وزیر اعظم یوٹرن لے رہے ہیں لیکن اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے اور اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے کیونکہ حکومت سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔

 ڈینگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی کا ٹیسٹ 90 روپے میں ہوتا تھا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ڈینگی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ ہم نے ڈینگی کے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کیں اور ہمارے دور میں ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کیے گئے۔ ڈینگی سے کیسے بچا جائے پنجاب حکومت کے پاس ایک کتاب موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.