ریاض: خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ہوا جس میں خاندان کے قریبی افراد اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے ہوا ہے۔ اس تقریب کیلئے 12 ربیع الاول کی تاریخ رکھی گئی تھی جبکہ نکاح مسجد نبویﷺ میں پڑھایا گیا۔
خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح
نکاح مسجد نبوی میں ایک تقریب میں انجام پایا
نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایا
تقریب میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی
نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے
تقریب 12 ریبیع الاول کے دن ہوئی pic.twitter.com/m9gXg6pEHu
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 23, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہوگی۔ اس وقت جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان دنوں تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.