افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے:فواد چوہدری

108

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان طالبان سے بات کر رہے ہیں کہ دیگر گروپوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں،افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دبئی میں  نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر براہ راست پاکستان پر ہوتا ہے،پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے،افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے خطے کے ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی۔

انہوں نے کہا ،رواں سال گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے،زراعت کے شعبے میں ملکی معیشت میں 1100ارب کا اضافہ کیا گیا،ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے،ہمارے پاس 2023تک ٹیکسٹائل کے آرڈرز ہیں،تعمیرات کے شعبے میں بھی ریکارڈ سرمایہ کاری آ رہی ہے،،تعمیرات کے شعبے میں تین لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہابیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ ملک بھیجا،کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،موجودہ حکومت نے کورونا وباء کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا،کورونا کے باعث دنیا کی 5بڑی معیشتوں کو دھچکا لگا۔

تبصرے بند ہیں.