فرانس کے سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، شیخ رشید

165

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے  کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے ۔عمران خان کی صورتحال پر مکمل نظر ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکالاجاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے، عمران خان  کی تمام صورتحال پر نظر ہے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ  میں لے گا۔

اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کو چنا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات آتے ہی بہت سے نئے اتحاد سامنے آئیں گے، ن لیگ دو حصوں میں تقسم ہے اور الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ بھی وجود میں آنے کی توقع ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ‘ن’ اور’ش’ الگ الگ ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.