بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ

71

ممبئی : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ۔ طیارے  کا پائلٹ حادثے میں زخمی ہوگیا جس کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

تفسیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔جو مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ  رہائشی علاقے سے ہوتا ہوا کھیتوں میں جا گرا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا ۔

ماہرین کی ٹیم حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.