ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک آئرش باؤلر کے نام

104

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کے باؤلر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ 
شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیدرلینڈز کے 6 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ مجموعی طور پر سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ 
آئر لینڈ کے کرٹس کیمفر نے میچ کے 10 ویں اوور میں 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس میچ کو اپنے اور اپنی ٹیم کیلئے یادگار بنا دیا۔ 
انہوں نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوشاٹے اور سکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ اگلی ہی گیند پر وینڈرمروی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.