کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا کئی ٹیمیں میچ کا نتیجہ بدلنے کی صلا حیت رکھتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپنرز کا کردار اہم ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کھلاڑی اورمعروف سپنر مرلی دھرن نے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر کالم میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یواے ای اور عمان کی کنڈیشنز میں کسی بھی ایک ٹیم کوفیوریٹ نہیں کہہ سکتا، کوئی بھی ٹیم اس ورلڈ کپ کوجیت سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میچزمیں اننگزکے ابتدائی 6 اوورز اہم ہوں گے، 70 سے 80 فیصد میچ کا فیصلہ اننگز کے ابتدائی اوورز میں ہی ہوجائے گا۔
سری لنکن لیجنڈ نے مزید کہا کہ اگراچھا اسٹارٹ نہیں ملا تو بعد میں ٹیموں کا کم بیک کرنا کافی مشکل ہوجائے گا، اس لیے اس فارمیٹ میں شروعات کی کافی اہمیت ہے۔
سابق اسپنرنے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ بیٹسمینوں کے اس فارمیٹ میں اسپنرزکا کردار بھی اہم ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بولرز دفاعی بولنگ کرے اور رنز روکیں تو کامیاب رہتے ہیں۔
ان کا بولرز کو مشورہ دیتا ہوئے کہنا تھا کہ بولرز کےلیے اہم ہے کہ بیٹسمین کے ذہن کو پرکھ کر بولنگ کریں۔
سابق لیجنڈ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں اسپنرز کا رول کافی اہم ہوگا کیوں کہ یہاں حال ہی میں ہونے والے میچز میں بیٹرز کو کافی مشکل پیش آئی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.