اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

115

لاہور: ملک بھر میں عوام مہنگائی سے پریشان ، اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ۔

ہر طرف مہنگائی کی دہائی ، پٹرول سے لیکر اشیائے خورونوش تک روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری چکرا گئے ۔ کراچی میں دالوں ، آٹے اور چینی کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کے بے لگام جن پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا ۔

ادھر راجن پور میں عوام مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ، پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا اجیرن بنا دیا ، حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے سفید پوشی کا بھرم بنائے رکھنا بھی مشکل کر دیا ۔

تبصرے بند ہیں.