اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح کریں ۔ دورے کے دوران صدر مملکت یو اے ای کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ صدر مملکت تاجروں ، سرمایہ کاروں ، آئی ٹی کمپنیوں کے سنیئر نمائندوں اور میڈیا سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے علاقے جازان میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ حملے سے ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری طور پر حوثی باغیوں کے ڈرون کو ٹریس کرتے ہوئے اس کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.