تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنایا جائے گا ، شی جن پنگ

118

بیجنگ : چین کے صدر نے تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل پرامن طریقے سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے  مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا  ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ چین کے لوگ علیحدگی کے خلاف جدوجہد کی ایک عظیم داستان رکھتے ہیں۔
چینی صدر کے بیان پر ردعمل میں تائیوان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے کی قسمت کا فیصلہ اس پر رہنے والے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

گزشتہ روز قبل تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے کہا تھا کہ تائیوان فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔

تائیوان کی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن، مستحکم اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری انداز میں اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازعہ چلا آرہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.