ممبئی : بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار وکرم بھٹ نے ایک اور شادی کرلی ۔ فلم ڈائریکٹر نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر خفیہ شادی کا اعلان کیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر وکرم بھٹ نے 52 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ۔
وکرم بھٹ اور شویتمبری سونی نے دسمبر 2020 میں ایکدوسرے کو خاموشی سے جیون ساتھی چنا تھا ۔ دونوں کی دوسری شادی ہے ۔ وکرم بھٹ کی پہلی بیوی بھی موجود ہیں جن سے ایک جواں سال بیٹی بھی ہے ۔
شویتمبری سونی بالی وڈ فلموں کی معروف میک اپ آرٹسٹ نمرتا سونی کی چھوٹی بہن ہیں ۔ شویتمبری کی پہلی شادی سے دو بیٹے ادھی راج اور اری ویر ہیں ۔وکرم بھٹ نے اپنی شادی کا اعلان سابق بیوی کی سالگرہ کے روز اپنی دوسری بیوی کے ساتھ اتاری گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیا ہے ۔
وکرم بھٹ کے بھائی مہیش بھٹ نے اس شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پچھلے سال کورونا کے دنوں میں ایکدوسرے کے قریب آگئے تھے اور دونوں نے ایکدوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شادی میں کورونا کی پابندیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکرم نے اس وقت بتایا کہ ہم شادی کو خفیہ رکھنے والے ہیں، جس پر میں نے کہا تھا کہ تمہاری شادی زیادہ دیر تک خفیہ نہیں رہ سکتی۔
خیال رہے کہ وکرم بھٹ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں، ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ہیں جن میں غلام، راز ، 1920، ڈینجرس عشق ، ہیٹ سٹوریز، قصور ، خاموشیاں ، دیوانے ہوئے پاگل ، آپ مجھے اچھے لگنے لگے اور دیگر شامل ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.