پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو بھی تبدیلی کی زد میں آگئے

192

لاہور: پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہوئے تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو بھی تبدیلی کی زد میں آ گئے ، لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو موسیٰ علی تبدیلی کا سب سے پہلا نشانہ بنے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاؤ الدین توقیر الیاس اے ڈی سی آر لاہور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فنانس اینڈ پلاننگ لاہور انعم زاہد کو تبدیل کرکے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ میانوالی اعجاز جوئیہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔

اس کے علاوہ اے ڈی سی آر بہاولنگر عابد حسین تبدیل ، ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ ظہیر عباس بھی تبدیل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ۔ اے ڈی سی آر حافظ آباد نورش عمران تبدیل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ عمران عصمت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محمد شاہ رخ کو اے ڈی سی آر مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ، اے ڈی سی آر قصور رابعہ ریاست کو تبدیل کرکے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

تبصرے بند ہیں.