ہماری جماعت کو توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی، مریم نواز

136

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا جماعت توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی جبکہ آزاد کشمیرکا الیکشن ہم ہارے پھر بھی پانچ لاکھ ووٹ ہمیں ہی ملے

پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہا ہے، اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جماعت کا نقصان سب کا نقصان ہے، آپس کے اختلافات بھلا کر جماعت کیلئے کام کریں۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی، آزاد کشمیرکا الیکشن ہم ہارے پھر بھی پانچ لاکھ ووٹ ہمیں ہی ملے، دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں کہ اتنا کچھ کرنے کے باوجود انہیں اتنے ووٹ کیسے پڑگئے؟

 

لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہا ہے جبکہ اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں جس کی پرفارمنس اتنی بُری ہو، حکومت گر جانے والی ہو تو لوگ تو بدظن ہوں گے۔

 
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب کا معاملہ ، دورے کو حتمی شکل دینے اور کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق کمیٹی میں سردار اویس لغاری ، عطااللہ تارڑ ، ملک احمد خان ، عمران علی گورائیہ ، عبد الرحمن کانجو اور سید توصیف شاہ شامل ہیں ۔۔ کمیٹی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کا شیڈول تیار کرے گی ۔ دورہ جنوبی پنجاب میں حمزہ شہباز ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے ۔

اس کے علاوہ دورہ جنوبی پنجاب میں اپوزیشن لیڈر منتخب لیگی ارکان اسمبلی اور عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے ۔ حمزہ شہباز اپنے دورے کے دوران حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کےلئے جنوبی پنجاب کے کارکنوں کو متحرک کریں گے ۔

حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ناراض ارکان اور رہنمائوں کے درمیان اختلافات بھی ختم کروائیں گے ۔ حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران اہم رہنمائوں کی ن لیگ میں شمولیت کا بھی امکان ہے ۔

تبصرے بند ہیں.