میٹرک کے نتائج میں نئی ’’انہونی ‘‘ہوگئی ،وزیر تعلیم کو نوٹس لینا پڑ گیا 

145

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج نے وزیر تعلیم کو حیران پریشان کر دیا ،1100 میں سے 1090 سے لے کر 1100/1100نمبروں نے کئی سوال جنم دے دئیے ،پیپرز ری چینکنگ کے احکامات آگئے ۔

پشاور بورڈ کی طرف سے میٹرک کے نتائج میں طالب علموں پر نمبروں کی بارش کرنے پر وزیر تعلیم نے ایکشن لے لیا ،محکمہ تعلیم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ،ذرائع کے مطابق کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی ،1090 سے زائد نمبر لینے والے طالب علموں کا ٹریک ریکارڈ چیک کیا جائےگا۔

وزیر تعلیم کی طرف سے طالب علموں کے 1100 میں سے 1090 اور پورے 1100 نمبر لینے پر نوٹس لیا گیا ،میٹرک نتائج میں مردان کی ایک طالبہ نے 11 سو میں سے 11 سو نمبر حاصل کئے ،ایف اے ایف ایس سی میں بھی طالب علموں پر نمبروں کی بارش کردی گئی ۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی1090 مارکس سے زائد لینے والے طالب علموں کی مکمل ٹریک ریکارڈ چیک کرے گی ،زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کے پرچے دوبارہ چیک کئے جائینگے ،محکمہ تعلیم کا کہنا ہے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کی تمام سابقہ امتحانات کے نمبر ز چیک کئے جائینگے۔

تبصرے بند ہیں.