اسلام آباد :نیب لاہور کی نگرانی میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ ریکوری کا آغاز کر دیا گیا۔
نیب لاہور نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔
مراسلے میں لاہور میں نواز شریف کی 940 کنال 2 مرلہ اراضی موضع مانک، 299 کنال 12 مرلہ اراضی موضع بدوکی سانی، 103کنال 6مرلہ اراضی موضع مال کو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور میں 312 کنال 14 مرلہ موضع سلطانکے، لاہور میں ہاؤس نمبر 135 اپر مال اور دیگر جائیدادوں میں 14 کنال زرعی اراضی واقع موضع منڈیالی شیخوپورہ کو فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو قابل فروخت جائیدادوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔
ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید، 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جرمانے کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ مکمل ریکوری نہ کرنے کی صورت میں مزید اثاثے تلاش کئے جائیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق وزیراعظم سے جرمانہ کی وصولی کیلئے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.